بشاہ بلاک کے مکھن پورچاڑکاں میں خواتین کیلئے بیداری پروگرام
جموں//آل جموں اینڈکشمیرپنشنرس اینڈسول سوسائٹی ایسوسی ایشن جموں نے ڈی۔ٹی نیشنل بورڈ فار وکرکے اشتراک سے بلاک بشناہ کے مکھن پورچاڑکاں میں خواتین ورکروں کیلئے دوروزہ بیداری پروگرام اختتام پذیرہوگیاہے۔ اس دوران اشونی شرما ،ایم ایل اے بشناہ مہمان خصوصی تھے ۔اس موقعہ پر اشونی کمارنے تعلیم کاخواتین کی بیداری کیلئے رول پرخیالات کااظہارکیا۔اس دوران بیداری پروگرام میں 40 سے زائد خواتین ورکروں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر ایم ایس اخترایجوکیشن آفیسراورانچارج اوراجیت سنگھ اڑیال صدرآل نے خواتین کی بااختیاری ، سیلف ہیلپ گروپ ،سوچھ بھارت ،بیٹی بچائو ،بیٹی پڑھائو ،مدراینڈچائلڈ ہیلتھ ،آرگینک فارمنگ ،سماجی برائیوں کے خاتمہ ،بین مذاہب رواداری اوربھائی چارے کے ساتھ ساتھ مرکزی اورریاستی سرکارکی طرف سے چلائی جارہی سکیموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اجیت سنگھ اڑیال نے کہاکہ سیلف ہیلپ گروپوں کی تشکیل کے ذریعے آمدن کے ذرائع کومضبوط کرنا سماج کیلئے اہم قدم ہے۔اس دوران ریاست کی خوشحالی کیلئے دعابھی کی گئی۔ پروگرام کے شرکاء میں سکھویندرسنگھ ، چاڑک ،دویندرسنگھ،راجندرسنگھ، کوشلیادیوی،جسبیرکوراورسریندرکور شامل تھے۔
نیشنل کانفرنس اودہم کاتعزیتی اجلاس منعقد
سابق ایم ایل سی وزیرہ بیگم کی رحلت پراظہارافسوس
ادہم پور//نیشنل کانفرنس اہم پورکے کارکنان وعہدیداران کاایک تعزیتی اجلاس محمدشفیع ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقدہواجس میں سابقہ ایم ایل سی وزیرہ بیگم ساکن لاٹھی دھونہ ،حال جموں کی رحلت پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیااورانکی پارٹی اورعلاقہ لاٹی ،ڈوڈوبسنت گڑھ کیلئے گرانقدرخدمات کویادکیاگیا۔ 1975ء میں شیخ محمدعبداللہ نے جب دوبارہ نیشنل کانفرنس کوتشکیل دیا تووہ آنجہانی چونی لال کھجوریہ ،سردارکہرسنگھ کے ساتھ بنیادی ممبرچنی گئیں۔اس کے بعدوہ دومرتبہ ایم ایل سی کے عہدہ کیلئے منتخب ہوئیں ۔مقررین نے کہاکہ وزیرہ بیگم کی وفات سے ڈوڈو،بسنت گڑھ کی سڑکوں،پلوں،سکولوں،ہسپتالوں ،بنک خزانے اوربیک وارڈ درجہ دلانے کیلئے کافی اہم رول اداکیا ۔ان کی وفات سے جوخلاء پیداہواہے وہ پرہونامشکل ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ پچھلے چندسالوں سے بیماراورعمررسیدہ ہونے کی وجہ سے جموں میں ہی مقیم تھیں اوروہیں پردوروزقبل وفات پاگئیں اوروہیں سپردخاک کی گئیں ۔رام پرشوتم ضلع سیکریٹری کی قیادت میں بہت سے کارکنان نے ان کی جنازے کے موقعہ پرموجودرہے ۔اس دوران نیشنل کانفرنس عہدیداران وکارکنان نے مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعاکی اوراللہ تعالیٰ سے لواحقین کوصبرجمیل عطافرمانے کی دعاکی گئی۔اس دوران غمزدہ خاندان سے تعزیت کرنے والوں میں لال چندمسافر،بھارت بھوشن شرما،مدھوورما، وجے کھجوریہ ،گوبندچلوترہ (صوبائی سیکریٹریز) ، رماگپتاضلع صدرزنانہ ونگ ، رام پرشوتم شرما ۔ضلع سیکریٹری ،راجیش گپتاسابقہ ضلع صدر،راج کپور،اقبال پھامڑا ،پریمک ناتھ نمی ،نریش انتہال ، شیخ تنویر ،جاویداقبال، نذیرشاہ ،امتیازشاہ ،اننت رام ،حاجی سراج دین ،گوروبچپن سنگھ ،امیرچند،غلام رسول، سریندرشرما،جسونت سنگھ ،اونکارسنگھ ،شکیل چندیل ،محمدعارف ،پشپاڈوگرہ، پشپابھگت، گیتاہنڈو وغیرہ شامل ہیں۔
نگروٹہ میں ایکسائز اینڈ ٹیگزیشن تربیتی کا افتتاح
جموں/ محکمہ خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری نے ایکسائز کمشنر طلعت پرویز اور کمشنر کمرشل ٹیکسز ایم راجو کی موجود گی میں یہاں نگروٹہ میں ایکسائز اینڈ ٹیگزیشن تربیتی ادارے کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ اس تربیتی ادارے کے قیام کا مقصد تربیت حاصل کرنے والے لوگوں میں کپسٹی بلڈنگ یقینی بنانی ہے ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تربیت پانے والوں کے لئے مناسب ہوسٹل سہولیات ، جمنانزیم ، آوٹ ڈور کھیل کی سہولیات فراہم کریں۔اس عمارت کی تعمیر پر 12کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور 30ماہ کے اندر یہ عمارت مکمل ہوگی ۔لگ بھگ 37سیلز ٹیکس انسپکٹروں کو پہلے مرحلے کے تحت 3ماہ کے اندر تربیت فراہم کی جائے گی۔اس موقعہ پر ماہ ستمبر کے دوران ملازمین کی طرف سے بہتری خدمات فراہم کرنے کی عوض میں اسناد تقسیم کئے گئے۔دریں اثنا پرنسپل سیکرٹری نے افسروں کے لئے رہائشی بلاک کی تعمیر کے سلسلے میں سنگ بنیاد رکھی جس پر 537.95 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔
آیوشمان بھارت کی عمل آوری
چیف سیکرٹری نے تیاریوں کا جائزہ لیا
سری نگر/ چیف سیکرٹری وی بی آر سبھرامنیم نے آج آیوشمان بھارت ۔ پردھان منتری جن آروگیا یوجنا ( اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ) کا باقاعدہ طریقے پر عمل آوری کے سلسلے میں کی جارہی تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا۔سی ای او نیشنل ہیلتھ ایجنسی آیوشمان بھارت ڈاکٹر اندو بھوشن، صحت و طبی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری اٹل ڈولو ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹری سوگات بسواس ، مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے بھوپندر کمار ، ناظم اطلاعات و تعلقات عامہ طارق احمد زرگر کے علاوہ ریاستی سرکار کے افسران اور نیشنل ہیلتھ ایجنسی کی ایک ٹیم نے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ پچھلے مہینے وزیر اعظم کی طرف سے قومی سطح پر اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی کے شروعات سے ریاستی حکومت یکم دسمبر 2018ء سے فلیگ شپ ہیلتھ انشورنس سکیم چالو کرنے کے لئے تیار ہے۔سکیم کا مقصد غریب اور نادار لوگوں کی صحت کو محفوظ رکھنے اور اس سلسلے میں اخراجات میں کمی لانا ہے ۔اے بی۔ پی ایم جے اے وائی کے تحت سالانہ فی کنبہ انشورنس کے دائرے میں لایا جائے گا جس کی مالیت سالانہ پانچ لاکھ روپے ہوگی۔اس سکیم کے فوائد لگ بھگ ریاست کے 613648کنبوں کو پہنچانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔چیف سیکرٹری نے اس سکیم کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے بیداری مہم شروع کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنروں کی صدارت میں ضلع سطح پر شکایتوں کے ازالے کی کمیٹی قائم کی جائے گی جس کے کنوینئر چیف میڈیکل آفیسر ہوں گے۔
نئی روشنی اسکیم ‘سے مستفیدخواتین کیلئے
راتھین میں’ دستکاری سنٹر کا قیام
جموں //جموں کے راتھین گائوں میں ’نئی روشنی اسکیم ‘کی مستفید دیہی خواتین کیلئے دستکاری سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔جبکہ ابھی تک ان خواتین کو مفلس و معذور ں کی فلاحی تنظیم DAHWAکی جانب سے وزرات برائے اقلیتی امور گور نمنٹ آف انڈیا کی طرف سے شروع ’’نئی روشنی اسکیم ‘کے تحت تربیت دی جارہی تھی تاکہ غریب طبقہ کی خواتین کی اقتصادی صورتحال کا بہتر بنا یاجائے ۔اس سلسلہ میں مذکورہ گائوں میں خواتین کیلئے DAHWAکی جانب سے منعقدہ کیمپ میں ضلع دستکاری آفیسر پون کمار شرما نے دیگر دو تکنیکی آفیسران کے ہمراہ شرکت کی ۔اس کیمپ کے دوران متعلقہ آفیسران نے دیہی علا قوں کی خواتین کو اس شعبہ مین روزگار کے موقعہ اور دیگر سہولیات کیساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی ۔متعلقہ آفیسران نے کہاکہ مذکورہ شعبہ میں تربیت یافتہ خواتین اپنی اقتصادی حصورتحال بہتر بنا سکتی ہیں ۔انہوں نے DAHWAکی جانب سے نئی روشنی اسکیم کولاگو کرنے کیلئے اٹھا ئے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کی جانب سے پوری حمایت کا اعلان کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے DAHWAتنظیم کے صدر ایس ایس سمبریہ نے محکمہ پی ڈی ڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان علا قوں میں بجلی کی فراہم کی یقین دہانی کروائی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہو ئے کہاکہ مذکورہ تربیت یافتہ خواتین سماج کی فلاح و بہبودی کیلئے اپنا رول ادا کرئینگی ۔تاہم ان خواتین کو مذکورہ تنظیم کی جانب سے پنشن فارم بھی فراہم کئے گئے ۔
ملازمین گزشتہ 6ماہ سے تنخواہ سے محروم ICDS
نیوز ڈیسک
جموں //ICDS ملازمین گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔اس سلسلہ میںنان گیسٹڈایمپلائز ایسوسی ایشن سوشل ویلفیئر اینڈ آئی سی ڈی ایس جموں صوبہ کی ایک میٹنگ تنظیم کے صوبائی صدر عمرجان بٹ کی صدرات میں منعقد ہوئی جس کے دوران ملازمین کو درپیش مسائل و مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ اس موقعہ پر تنظیم کے ممبروں نے کہاکہ ملازمین گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔تاہم دوسری جانب جو ملازمین سٹیٹ مشن ڈائریکٹر جموں و کشمیر کے دفتر میں تعینات ہیں ان کو ہر ماہ تنخواہ دی جارہی ہے ۔ملازمین نے سوتیلے سلوک پر شدید الفاظ میں تنطہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ دیہی اور دور درازعلاقوں میں تعینات ملازمین کی جانب کو ئی تو جہ نہیں دی جارہی ہے ۔اس موقعہ پر تمام تنظیمی ممبران نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے اور آئندہ دیولی سے قبل ہی ان کی تنخواہ وگزار کی جائے ۔ملازمین نے مزید کہاکہ ان کی تنخواہوں کو ماہانہ بنیادوں پر وگزار کیا جائے
یونیورسٹی میں انٹر نیشنل کا نفرنس کاآغازSMVDU
نیوز ڈیسک
جموں //شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی (SMVDU)میں سالانہ تکنیکی فیسٹیول ٹیکشا2018اور 5ویں انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہو گئی ہے ۔’انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ترقی ‘ICRTAET-18))کے عنوان سے منعقدہ اس کانفرنس کے افتتاحی پروگرام میں ڈاکٹر ویشو کرما ڈائریکٹر IIIM-CSIRجموں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔اس کے ساتھ ہی منعقدہ تکنیکی فیسٹیول میں ملک بھر کے 21تعلیمی اداروں سے ممبران شرکت کر رہے ہیں جبکہ انٹرنیشنل کا نفرنس میں جرمنی ،جنوبی افریقہ ،فرانس ،نیدر لینڈ سے آئے ہوئے محققین کی جانب سے 250سے زائد ریسرچ پیپرز پیش کئے گئے ۔
سکاسٹ یونیورسٹی میں معیاری بیجوں سے متعلق تربیتی پروگرام
جموں //سکاسٹ یونیورسٹی جموں میں معیاری بیجوں کی پیدا وار پر منعقدہ پانچ روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہو گیا ۔22اکتوبر سے شروع اس تربیتی پروگرام کو نیشنل سیڈ ریسرچ اینڈٹریننگ سنٹر وزرات برائے محکمہ زراعت گور نمنٹ آف انڈیا اور ICARمیگا سیڈ پروجیکٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیا ہوا تھا۔جبکہ اس تربیتی پروگرام میں ملک کی متعدد ریاستوں سے مجموعی طورپر 30وفود نے شرکت کی ۔جبکہ اس کانفرنس کے اختتام پر ڈائریکٹر ریسرچ سکاسٹ یونیورسٹی جموں ڈاکٹر جے پی شرما ،IARIنئی دہلی کے ڈاکٹر اشوک گور ،ڈاکٹر رامیش پگنہ،ڈاکٹر پردیپ ولی ودیگران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
نگروٹہ میں ڈگری کالج کے قیام کی منظوری پرراناکی ستائش
نیوز ڈیسک
جموں //اسمبلی حلقہ نگروٹہ کے لوگوں نے نگروٹہ میںڈگری کالج کے قیام کی منظور ی ملنے پر نیشنل کا نفرنس کی مقامی اکائی ، مقامی ممبراسمبلی دویندر سنگھ رانا اور ریاستی گور نر ستیہ پال ملک کی ستائش کی ہے۔اس سلسلہ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر رمیشور دت نے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی انتظامیہ کے اس عمل سے نوجوانوں کو خصوصی طور پر فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی حلقہ میں نئے کالج کی تعمیر سے نوجوانوں پڑھائی جیسی انمول چیز کو حاصل کر سکیں گے ۔اس موقعہ پر پارٹی کے کارکنوں جگیندر لعل ،کلبھوشن سنگھ ،شام سنگھ کوشال شرما ودیگر ان نے عوام بالخصوص نوجوان طبقہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔