سکاسٹ یونیورسٹی میں ’وٹ فسٹ 2018‘کا افتتاح
نیوز ڈیسک
جموں //سکاسٹ یونیورسٹی کے شعبہ ویٹرنری سائنسز آر ایس پورہ میں ’وٹ فسٹ 2018‘کا افتتاح وائس چانسلر کی جانب سے کیا گیا ۔5روزہ فسٹ کے دوران مختلف نشستوں میں تمدنی ،ثقافتی سرگرمیوں کےساتھ ساتھ ،مشاعرہ ،مصوری اور بحث و مباحثہ اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا جس کے دوران طلباءاپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرئینگے ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر پردیپ کے شرما نے طلباءپر زوردیتے ہو ئے کہاکہ وہ ان سرگرمیوں میں شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرئیں ۔اس افتتاحی پروگرام میں یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے پروفیسر اور دیگر ملازمین کےساتھ ساتھ طلباءکی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔لیکن مذکورہ فسٹ کے دوران سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ’ڈاگ شو‘ہو نے کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے جوکہ 4نومبر کو منعقد کیا جائے گا ۔
نے راشٹریہ ایکتا دیوس منایا NHPC
نیوز ڈیسک
جموں //NHPCکے ریجنل دفتر جموں میں راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقعہ پر پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کے دوران ایگز یکٹو ڈائریکٹر ریجنل دفتر جموں چندر موہن نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سماج کے ہرایک فرد کو چائیے کہ وہ آنجہانی لیڈر کی ہی طرح ملک میں یکجہتی اور آپسی بھائی چارے کےلئے کام کرئے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ مرحوم لیڈر نے ملک میں اتحاد ،سیکورٹی اور آپسی ہم آہنگی کو بحال رکھنے کےلئے پوری زندگی کام کیا ۔ایگز یکٹو ڈائریکٹر نے ملازمین پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ ملکی ترقی کےلئے محنت ولگن سے کام کرئیں ۔
ایس سی ،ایس ٹی ایمپلائز کا وفد یونیورسٹی رجسٹرار سے ملاقی
ملازمین کی مانگوں کو حل کر نے کےلئے مستقل کمیٹی تشکیل دینے کی مانگ
نیوز ڈیسک
جموں //جموں یونیورسٹی کے ایس سی اور ایس ٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کا وفد راجسٹرار سے ملاقی ہوتے ہوئے مانگ کی ملازمین کو درپیش مسائل حل کر نے کےلئے مستقل کمیٹی تشکیل دی جائے ۔وفد نے ملازمین کے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو دی گئی ہدایات پر توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کے مسائل میں اضافہ ہو تا جا رہاہے ۔وفد نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر نے کےلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے ۔وفد نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن کو اپنا دفتر قائم کرنے کےلئے معقول جگہ دی جائے تاکہ آئندہ وہ اعلیٰ سطح پر ملازمین کے مسائل کو اجا گر کر نے میں کامیاب ہو سکیں ۔راجسٹرار نے وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ان کی جائز مانگوں کو جلداز جلد پوار کیا جائے گا جبکہ مسائل کو حل کرنے کےلئے ایک کمیٹی کی تشکیل بھی عمل میں لائی جائے گی ۔وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر آر ایل کیتھ ،جنرل سیکرٹری سرجیت سنگھ سکھ دیو بھگت ،منظور محمد ملک ،غلام حسین ،بکرم ملہوتراہ ،اشوک کمار ودیگران بھی موجود تھے ۔
کی ممبرشپ مہم میں 15نومبر تک توسیعNSUI
نیوز ڈیسک
جموں //جموں وکشمیر نیشنل سٹوڈنٹ یونین کی جانب سے شروع کی گئی ممبر شپ مہم کو 15نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل سٹوڈنٹ یونین آف انڈیا کے الیکشن اتھارٹی رٹیرنگ آفیسر سدرشن کمار شرما نے کہا ممبران کی سہولت کےلئے شروع مہم کو 15نومبر تک کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں خواہشمند وں کو ممبر شپ مہم میں حصہ لینے کا موقعہ مل سکے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ممبر شپ مہم کا طریقہ کار ودیگر ضروری ہدایات این ایس یو آئی کی وئب سائٹ پر بھی موجود ہے ۔
محکمہ زراعت کے16 اہلکاروں کے اعزاز میں الوداعیہ
نیوز ڈیسک
جموں //محکمہ زراعت نے ملازمت سے سبکدوش ہو ئے آفیسران کےلئے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ زراعت جموں کے دفتر سے منسلک ملازمین و آفیسران نے محکمہ کے مختلف شعبوں منسلک ملازمین ملازمین کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائر یکٹر یگریکلچرجموں ایچ کے رازدان نے ملازمین کی جانب سے دی گئی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے 35برس سے زائد عرصہ کےلئے محکمہ میں اپنی خدمات بخوبی انجام دی ہیں ۔انہوں نے مجموعی طور پر 16ملازمین و آفیسران کے سبکدوش ہو نے پر ان کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے آئندہ سفر کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔یاد رہے ان 16ملازمین میں متعلقہ محکمہ کے 9اعلیٰ آفیسران شامل ہیں ۔اس تقریب سے جائنٹ ڈائریکٹر کے ایس سمبیال ،کے کے شرما ودیگر اعلیٰ آفیسران نے بھی خطاب کئے اور ملازمین کی جانب سے محکمہ میں رہ کر دی گئی خدامات کی سراہنا کی ۔
صحافی کےساتھ بدسلوکی کا معاملہ !
پریس کلب کی انتظامیہ کمیٹی نے گورنر کو یاداشت پیش کی
نیوز ڈیسک
جموں //آئی جی ٹریفک کی جانب سے صحافی کےساتھ کی گئی بد سلوکی کے معاملہ پر پریس کلب جموں کی انتظامیہ کمیٹی نے ریاستی گور نر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کر کے ایک یاداشت پیش کی ۔ کمیٹی نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خدامات انجام دینے والے صحافی کےساتھ کی گئی بدسلوکی کےلئے آئی جی ٹریفک کےخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔کمیٹی کے ممبران نے مبینہ طور پر الزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ آئی جی ٹریفک نے صحافی کا موبائل فون بغیر کسی وجہ کے چھین لیا ۔کمیٹی نے مزید کہا کہ واقعہ کے سلسلہ میں گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں ایک تحریر شکایت کی گئی ہے تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ۔اسی دوران بار ایسوسی ایشن جموں نے مذکورہ واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کےساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ایسوسی ایشن نے کہاکہ صحافت جمہوریت کا ایک اہم پہلو ہے جو کہ عوام کو ہر طرح کے واقعات سے باخبر رکھتا ہے لیکن پولیس آفیسر کی جانب سے بدسلوکی ایک تشویش ناک عمل ہے ۔ایسوسی ایشن نے واقعہ کی مذمت کرتے ہو ئے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر میں صحافیوں نے گزشتہ تین دہائیوں سے ایک اہم رول ادا کیا ہے اور حالات وصحافیوں کے کام کو دیکھتے ہوئے پولیس کو چائیے کہ وہ ان کی قدر کرئیں ۔بار ایسوسی ایشن جموں نے ریاستی گور نر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ذاتی طور پر مذکورہ معاملہ میں مداخلت کر ئیں تاکہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔
ضلع سانبہ کی میونسپل کمیٹیوں کے اراکین کی حلف برداری
نیوز ڈیسک
سانبہ//ضلع سانبہ میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوئے اراکین کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی جس کے دوران کل 56امیدواروں نے حلف لیا ۔ضلع میں وجے پور ،رام گڑھ اور بڑی براہمنان میونسپل کمیٹیوں کےلئے الگ الگ حلف برداری کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ بڑی براہمنان اور وجے پور میونسپل کمیٹیوںکے منتخب 13 اراکین سے ایڈیشنل ڈسٹر کٹ ڈولپمنٹ کمشنر نے حلف لیا ۔سانبہ میں 17اوررام گڑھ میںبھی اے ڈی ڈی سی نے 13اراکین نے حلف لیا ۔ آفیسران نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ نئے منتخب ممبران عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرئینگے اور حکومت کی پالیسیوں کو لاگو کرنے وفلاحی کاموں میں اپنا رول ادا کرئینگے ۔
لوک عدالت میں 708معاملات حل کئے گئے
نیوز ڈیسک
جموں // ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کی طرف سے کورٹ کمپلیکس جانی پور میں نیشنل لوک عدالت میں کا اہتمام کیا گیا ۔پرنسپل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج کی قیادت میں مجموعی طور پر 736کیسوں کی سماعت کی گئی جن میں سے کل 708کیسوں کو موقعہ پر حل کر دیا گیا ۔اس لوک عدالت کو معاملات کی نوعیت سے مختلف بنچوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔پہلا بنچ وی سی کول ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج جموں کی قیادت میں بنایا گیا تھا جس میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جموں بھی شامل تھے ۔اسی طرح دوسرےبنچ میں سپیشل جج موہن لعل منہاس جبکہ تیسرابنچ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اشونی کمار شرما کی قیادت میں ترتیب دیا گیا تھا ۔کسم للتا پنڈتا ،سدیر کھجوریہ ،منجو پریہار سپیشل مونسپل مجسٹریٹ اور امت شرما سپیشل موبائل مجسٹریٹ ٹریفک جموں کی قیادت میں بھی بنچوں کا قیام عمل میں لا یا گیا تھا جنہوں نے مختلف نوعیت کے معاملات ی سماعت کے دوران ان کو حل کیا۔