جموں//مرکزی وزیر مملکت برائے صنعت و حرفت محترمہ انوپریہ سنگھ پٹیل نے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت 30 روزہ نمائش کم سیل کا افتتاح کیا۔وزیر مملکت جموں ہاٹ میں آزادی کا امرت مہواتسو منا رہے تھے ۔ پرنسپل سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس رنجن پرکاش ٹھاکر ، ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس جموں انو ملہوترہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ نمائش کی مرکزی توجہ محکمہ انفارمیشن کی جانب سے مقامی موسیقی کا لائیو شو ، لائیو فوڈ سٹال ، ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹ ، ہارٹیکلچر اور آرکائیوز کے سٹال تھے ۔ ڈی آئی پی آر نے میرا ورثہ میرا فخر کے نعرے کے تحت ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا جسے مرکزی وزیر نے بہت سراہا ۔ اسٹالز کا چکر لگاتے ہوئے وزیر نے وزیر اعظم روزگار پیدا کرنے کے پروگرام ( پی ایم ای جی پی ) اور صنعتکاروں اور شعبہ تجارت کے ذریعے مالی تعاون کرنے والی خواتین تاجروں کی کامیابی کی کہانیوں سے آگاہ کیا ۔ اس طرح کے کاروباری افراد دوسرے نوجوانوں کو کاروباری بننے کی ترغیب دے رہے ہیں اور ’’ جاب سیکر ‘‘ کے بجائے ’’ ملازمت فراہم کرنے والے ‘‘ بننے پر مجبور ہیں جس کیلئے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو پی ایم ای جی پی کے تحت مالی امداد بھی دی جائے گی ۔ قبل ازیں یونین ایم او ایس کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس نے آگاہ کیا کہ جموں ہاٹ کی تعمیر کا بنیادی مقصد مقامی مینو فیکچررز ، کاریگروں اور سروس پرووائیڈرز کیلئے ہے ڈسپلے کریں اور فروخت کریں۔صنعت بھون جموں میں یونین ایم او ایس ، پرنسپل سیکرٹری آئی اینڈ سی اور ڈائریکٹر انڈسٹریز کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر جموں کے جنرل منیجر کے ذریعے اور فوڈ کرافٹ انسٹی ٹیوٹ ( ایف سی آئی ) کی موجودگی میں ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں ۔ بعد میں یونین ایم او ایس نے سڈکو انڈسٹریل کمپلیکس بڑی براہمناں جموں یعنی شالیمار فلورنگز اور افلیکس لمٹیڈ کا بھی دورہ کیا ۔ اس دوران انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے مختلف وفود نے مرکزی وزیر مملکت سے ملاقات کی اور اپنے چارٹر آف ڈیمانڈز کے حوالے سے یاداشتیں پیش کیں ۔ وزیر نے ان کو غور سے سُنا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس میں روز گار کے اچھے مواقع ہیں ۔