یواین آئی
ترواننت پورم// وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کی رات کیرالہ پہنچ گئے، جہاں وہ آج کئی، عوامی اور سیاسی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔اتوار کی صبح تقریباً 10.30 بجے وہ سری پدمنابھ سوامی مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔ اس کے بعد، صبح 11.30 بجے وہ کوڈیار کیادے پیلس کنونشن سینٹرمیں بی جے پی کے ریاستی عوامی نمائندوں کی کانفرنس کا افتتاح کریں گے، جس میں ریاست بھر سے مقامی خود مختار اداروں کے نو منتخب نمائندے شرکت کریں گے۔بعد ازاں، وزیر داخلہ ہوٹل لیمن ٹری پریمیئر میں کیرالہ کومْدی کنکلیو کا افتتاح کریں گے۔ شام میں، مسٹر شاہ این ڈی اے کے رہنماؤں کی میٹنگ اور بی جے پی کی ریاستی کور کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں کو تنظیمی اور سیاسی رہنمائی فراہم کریں گے۔اپنی طے شدہ مصروفیات کے بعد، امت شاہ شام تقریباً 7 بجے ترواننت پورم ہوائی اڈے سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔