پلوامہ//مرکزی سیکرٹری محکمہ سائنسی و صنعتی تحقیق (ڈی ایس آئی آر )ڈاکٹر شیکھر سی منڈے نے لیوینڈر فارم بونورا پلوامہ کا دورہ کیا۔اُن کے ہمراہ سیکریٹری ڈی ایس آئی آر ، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر۔ آئی آئی آئی ایم جموں ڈاکٹر سری نواس ریڈی تھے۔دورے کے دوران سیکرٹری ڈی ایس آئی آر نے بلاک پلوامہ اور ترال کے ایس ایچ جی ممبران سے تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے مرکزی سیکریٹری کو فصل کاشت اور مارکیٹنگ سے متعلق مختلف اَمور سے متعلق آگاہ کیا۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ کے وی کے کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط ہوں گے جو ایس ایچ جی ممبران کو خریداری کے لئے تیار شدہ اَدویات کا تیل نکالنے کے لئے مارکیٹنگ میں مدد فراہم کرے گا۔سیکریٹری ڈی ایس آئی آر نے اَفسران سے وادی کے بے روزگار نوجوانوں کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے پھولوں، جڑی بوٹیاں اور جھاڑیوں کی مختلف اقسام کے فروغ اور ترقی پر زور دیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آئی آئی ایم بونورا شناخت شدہ ایس ایچ جی ممبران کو جانکاری، سہولیات اور فیلڈ وزٹ کے مواقع فراہم کرنے جاررہا ہے جو اَپنا اروما کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔آئی آئی آئی ایم بونورکے فارم اِنچارج ڈاکٹر ساہد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ مہینوں میں پلوامہ ، ترال اور پانپور کے نئے شناخت شدہ ایس ایچ جی ممبران میں لیوینڈر اور روز میری کے پودوں کی تقسیم کی یقین دہانی کرائی ۔