یواین آئی
رباط// مراکش میں جمعہ کی رات آنے والے تباہ کن زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,497 ہو گئی ہے، جبکہ 2,476 دیگر زخمی ہیں۔یہ اطلاع ہیسپریس اخبار نے مراکش کی وزارت داخلہ کے حوالے سے دی ہے۔ قبل ازیں رپورٹس میں مرنے والوں کی تعداد 2122 اور زخمیوں کی تعداد 2421 بتائی گئی تھی۔ اس حوالے سے مراکش میں ہفتہ سے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ مراکش کے بادشاہ محمد چہارم نے تباہ کن زلزلے پر ایک اجلاس بلایا اور قومی سوگ کا اعلان کیا۔ شاہی دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی سوگ کے دوران تمام عوامی مقامات پر جھنڈے آدھے لہرائے جائیں گے۔ ہندوستان، امریکہ، عرب لیگ، مصر، متحدہ عرب امارات، فلسطین، سعودی عرب، قطر، تیونس، الجزائر، لبنان، لیبیا، ایران، ترکی، اسرائیل، فرانس، جاپان اور جرمنی اور دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے مراکش کو مدد کی پیشکش کی ہے۔