سرینگر/مذہبی بھائی چارہ جموں کے تمام لوگوں کی صدیوں کی شناخت عوام شر پسندوں کے چالوں کو مل کر ناکام بناکر مثال کو قائم رکھیں ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکرٹری و پی ڈی پی لیڈرمحمد یاسین پسوال نے جموں میںگوجر بکروال طبقے کے لوگوں کے ساتھ بلائی گئی ایک اہم میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ جموں کی اپنی ایک الگ تاریخی اور پہچان ہے جہاںتمام مذاہب کے لوگ آپسی مذہبی بھائی چارے کے ساتھ صدیوں سے زندگی بسر کر رہے ہیں جس کو ایک طبقہ نقصان پہنچانے کے پیچھے لگا ہے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کچھ لوگ جموں کے مسلمانوں کو یہ کہ کر خوف ذددہ کرنے کی کوشش کررہے ہیںکہ صوبے میںمسلمان اقلیت میں جو مکمل غلط ہے انہوں نے کہا آبادی کے تازہ اعداد شمار کے مطابق صوبے کے جموں ،کشتواڑ ،پونچھ، راجوری ،رام بن ادھم پور علاقوں میں مسلمان کی ایک بڑی تعداد آباد جو جو باقی مذاہب کے لوگوں کے تعداد کے قریب ہے جو صدیوں سے علاقے میںمذہی بھائی چارے کے ساتھ رآپس میں رہ رہے ہیں انہوں نے جموں صوبے کی تمام آبادی سے اپیل کی ہے کہ وہ شر پسندوں کے کسی بھی چال اور ناپاک اردادوں کو مل کر ناکام کرکے لئے ہر وقت تیار رہیں محمد یاسین پسوال نے کہا علاقے میںبھائی چارے کو نقصان پہنچانے کے طریقہ کار کو کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جائے گا۔