عظمیٰ نیوز سروس
منجا کوٹ //ضلع راجوری کی تحصیل منجا کوٹ میں واقع مدرسہ معراج العلوم عثمانیہ میں ایک شاندار سالانہ اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ جموں اور ضلع راجوری، پونچھ ومینڈھرسے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔پروگرام کی صدارت مولانا سعید احمد حبیب ، نائب مہتمم جامعہ ضیاء العلوم پونچھ اور صدر تنظیم علماء اہل سنت والجماعت پونچھ نے کی، جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مولانا غلام محی الدین قاسمی، امام و خطیب جامع مسجد یوسف منکوٹ مینڈھراور سابق استاد حدیث جامعہ ضیاء العلوم پونچھ نے شرکت کی۔اس سالانہ اجلاس میں مدرسے سے فارغ ہونے والے پانچ حفاظ کرام نے قرآن پاک کا حفظ مکمل کیا جنہیں دستار فضیلت اور سندِ حفظ سے نوازا گیا۔ ان میں حافظ محمد فیضان ابن ڈاکٹر امجد اقبال، حافظ محمد عدنان ابن طالب حسین، حافظ محمد سہیل ابن محمد صدیق، حافظ محمد صبغت اللہ ابن ماسٹر عظمت اللہ بیگ، اور حافظ محمد ساجد ابن محمد رمضان شامل ہیں۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔ بچوں کے دلچسپ پروگرام کے بعد، مہمان خصوصی مولانا غلام محی الدین صاحب قاسمی نے قرآن اور صاحب قرآن کی عظمت پر مفصل گفتگو کی۔صدر مجلس مولانا سعید احمد حبیب نے مدرسہ معراج العلوم عثمانیہ کی کامیاب کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور موجودہ سماجی مسائل، اخوت و محبت، اور اتحاد کے موضوعات پر اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں، مدرسہ کے مہتمم مولانا مفتی عبدالواحد ضیائی قاسمی نے پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام عوام، علماء کرام، اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔