مختصر خبریں

معروف جراح ڈاکٹر مفتی محمد اشرف نئی دلی میں فوت

 سرینگر//شیر کشمیر انسٹیچوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے paediatric سرجری کے بانی اور سابق سربراہ ڈاکٹر مفتی محمد اشرف جمعہ کو نئی دلی میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔ان کی میٹ آج نئی دلی سے سرینگر لائی جارہی ہے جس کے بعد ان کے گھر واقع پیر باغ میں نماز جنازہ  پڑھا جائے گا ۔دریں اثناء شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی کے پلانٹ پتھالوجی کے سابق سربراہ ڈاکٹر نور محمد کل انتقال کرگئے ۔ان کا رسم چہارم سوموار صبح ساڑھے10بجے ان کے آبائی مقبرہ واقع چوٹہ بازار کنہ کدل میں انجام دیا جائے گا۔
 
 

 دکان سے دھواں نمودارریذیڈنسی روڈ پرسراسیمگی

سرینگر//سول لائنز میںریذیڈنسی روڈ پر کل شام دیر گئے اس وقت سراسیمگی پھیل گیا جب ایک دکان سے دھواں نکل رہا تھا۔عین شاہدین کے مطابق جوتے کی دکان سے دھواں نکلنا شروع ہوا تاہم دکان بند تھا ۔ اس موقعہ پر لوگ جمع ہوئے اور بعد میں یہ پتہ لگا کہ دکان کے اندر شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی جس پر فورا قابو پالیا گیا اور اس طرح یہاں قریبی دکان بھی بچ گئے ۔
 

ادارہ ظہور الاسلام ٹرسٹ کا اظہار تعزیت

سرینگر//ادارہ ظہور الاسلام ٹرسٹ کشمیر نے درباغ ہارون کے شوکت احمد بٹ کے والد حاجی غلام محمد بٹ کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ کاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔حاجی غلام محمد 22نومبر کو فوت ہوئے ۔ آج یعنی25نومبر صبح 7:20 بجے  مرحوم کے ایثال ثواب کیلئے آبائی مقبرہ پر دعائیہ مجلس منعقد ہوگی جبکہ بعد میں دن بھر ان کے گھر میں تعزیتی مجلس منعقد ہوگی۔