جموں // محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے بچہ مزدوری اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلہ میں 3روزہ ورکشاپ اختتام پزیر ہو گئی ہے ۔نیشنل ڈولپمنٹ فانڈﺅیشن جموں اور وی وی گیری نیشنل لیبر انسٹی چیوٹ کے اشتراک سے منعقدہ اس تین روزہ ورکشاپ کے اختتامی پروگرام میں ڈی آئی جی ایس ڈی جموال بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔جنہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ سما ج میں بچہ مزدوری کو ختم کر نے اور ان کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے ریاستی پولیس اپنا رول ادا کرئے گی ۔ڈی آئی جی نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ پولیس محکمہ قوانین کو لاگو کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہا ہےلیکنسماج کے ہر ایک فرد کو چائیے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنے رول ادا کرے تاکہ ایسی برائیوں کوختم کیا جاسکے ۔یاد رہے اس تین روزہ ورکشاپ کا افتتاح 29اکتوبر کو اقتصادی کمشنر محکمہ مال پون کوتوال نے کیا تھا جس میں ان تین دنوں کے دوران بچوں سے متعلق متعدد فلاحی تنظیموں نے شرکت کی ۔ورکشاپ کو کو متعدد سیشنوں میں تقسیم کیا گیا تھا جن کے دوران ’بچہ مزدوری ‘بچو ں کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے بنائی گئی پالیسیوں ،سکیل ڈولپمنٹ پروگرام ،ریاست میں بچہ مزدوری کی شرح جیسے معاملات پر بات چیت کی گئی ۔اس ورکشاپ کے اختتامی پروگرام میں متعدد فلاحی تنظیموں کے 100سے زائد اراکین نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اراکین نے نیشنل ڈولپمنٹ فانڈﺅیشن جموں اور وی وی گیری نیشنل لیبر انسٹی چیوٹ کے منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے پروگراموں سے سماجی برائیوں سے متعلق بیداری پیدا کی جاسکتی ہے ۔نیشنل ڈولپمنٹ فانڈﺅیشن کے بانی راجیو کھجوریہ نے فانڈﺅیشن کی جانب سے اس سلسلہ میں اٹھا ئے گئے اقدامات کی تفصیلی فراہم کرتے ہوئے روز دیا کہ بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے نظام کو فعال بنانے کےلئے اقدامات اٹھا نا اشد ضروری ہے ۔مشن ڈائریکٹر ICPSجی اے صوفی 25اضلاع میں پولیس کو اس سلسلہ میں تربیت فراہم کر نے کی ضرور ت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پولیس انتظامیہ کو چائیے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا تعاون فراہم کرئے ۔