راجوری//انگریزی، حساب ،ہندی اوراُردوکے 120ریسورس پرسنزکیلئے ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈٹریننگ راجوری میں سروبھ شکشاابھیان کے تحت پرتھم ایجوکیشن فائونڈیشن کے اشتراک سے تربیتی پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران تربیتی پروگرام کاافتتاح چیف ایجوکیشن افسرراجوری چوہدری لال حسین اورڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈٹریننگ کے پرنسپل پردیپ شرمانے کیا۔اس موقعہ پر سٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن جموں کے ماسٹرٹرینروں نے ریسورس پرسنزکوجانکاری دی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای اولال حسین نے کہاکہ تربیتی پروگرام سے ریسورس پرسنزکی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔پرنسپل ڈائٹ پردیپ کمارشرمانے بھی اپنے خیالا ت کااظہارکیا۔