سرینگرمحکمہ تعلیم نے بدھ کو طلاب اور محکمہ کے عملہ کیلئے کورونا معلوماتی تعلیم و مواصلات مہم کا آغاز کیا،جس کے تحت کورونا بیماری سے نپٹنے کیلئے مناسب طریقہ کار کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ کویڈ سے متعلق انفارمیشن ، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) مہم کا مقصد طلباء اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ذمہ داران میں کرونا سے نپٹنے اور حتیاط کرنے کی آگاہی کو فروغ دینا ہے۔ محکمہ کی طرف سے کہا گیا ہے محکمہ تعلیم کے طلباء ، اساتذہ اور دیگر متعلقین میں کرونا سے مناسب طورنپٹنے کی مہم کو فروغ دینے کے لئے ، حکومت نے جامع پیمانے پر ’’آئی ای سی ‘‘شروع کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق’’اس مہم کا مقصد تیسری لہر کو ممکنہ طور پر روکنے اور بچوں کی صحت اور ذہنی تندرستی کے تحفظ کے لئے بروقت اقدامات کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے۔‘‘اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے محکمہ کے تمام افسران خصوصا اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ’ سی اے بی ‘(کویڈ اپروپریٹ بہے ویر )کی پیروی کریں اور اس سے متعلق، طلباء اور ان کے گرد نواح میں معاشرے کوآگاہ کریں۔ مکتوب میں کہا گیا ہے’’آن لائن اور ٹیلی ، ریڈیو کلاس سے وابستہ تمام اساتذہ ا سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ روزانہ آن لائن ، ٹیلی ، ریڈیو اور کمیونٹی کلاس کے آغاز سے قبل کویڈ سے نپٹنے کیلئے مناسب چیزوں(CAB ) کی جانکاری فراہم کریں۔ محکمہ تعلیم نے عملے سے بھی کہا ہے کہ وہ ہفتے میں ایک بار’ آئی سی ای ‘سیشن کے دوران والدین اور برادری کو شامل کریں ۔مکتوب میں کہا گیا ہے’’کام کے مقامات ، پبلک ٹرانسپورٹ ، بازاروں ، باغات ، پارکس اور دیگر جگہوں پر جہاں کہیں بھی ضرورت ہو وہاں CAB کے فروغ کی وکالت کریں۔ محکمہ تعلیم کا مزید کہنا ہے’’محکمہ کے تمام ملازمین خود کو پہلے ٹیکے لگائے اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کے لئے ترغیب دیں گے اور وہ یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ ان کے کام کے مقامات پر ’سی اے بی ‘کی سختی سے پیروی کی جائے۔‘‘"تمام چیف ایجوکیشن افسراں، ضلعی تربیتی مراکز کے پرنسپلوں ، زونل ایجوکیشن افسراں اور اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے سب ماتحت افراد کو کویڈ سے نپٹنے کیلئے معقول طریقہ کار کی پابندی کو یقینی بنائے ۔