محکمہ بجلی کھمبے فراہم کرنے میں ناکام

 
منجاکوٹ//منجاکوٹ کے گھمبیر مغلاں علاقے میں جہاں دیگر سہولیات کا فقدان ہے وہیں محکمہ بجلی لوگوں کو کھمبے فراہم کرنے میں بھی ناکام ہوچکاہے اور ترسیلی لائنیں سرسبز درختوںسے آویزاں ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گھمبیر مغلاں کے کئی گھر بجلی کے کھمبوں سے محروم ہیں۔انہوںنے کہا کہ دو سال قبل منجاکوٹ میں ایک شخص ترسیلی لائنوںسے لگ کر لقمہ اجل بن گیا۔ان کاکہناتھاکہ گزشتہ دنوں دیری دھاڑا میںدرخت سے پتے کاٹتے ہوئے ایک شخص بری طرح سے جھلس گیاتاہم محکمہ بجلی کو کوئی فکر نہیں اور نہ ہی وہ بجلی کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے سنجیدہ نہیں۔ان کاکہناہے کہ اگرکوئی حادثہ رونما ہواتواس کی ذمہ داری محکمہ پر عائد کی جائے گی ۔گھمبیر مغلاں کے ایک نجی تعلیمی ادارے کے پرنسپل نے کہا کہ انہوں نے کئی بار محکمہ کو اس بارے میں آگاہ کیا مگر اسے ٹس سے مس نہیں ہورہا۔