عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کپوارہ کے اوورہ علاقے میں منگل کو ایک 19 سالہ نوجوان اپنے گھر سے گر کر ہلاک ہو گیا۔ عادل احمد میر ولد غلام نبی میر ساکن ہڑکر پورہ، اوورہ منگل کو مبینہ طور پر اپنے گھر سے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ اسے فوری طور پر سب ضلع اسپتال کپوارہ منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ادھربانڈی پورہ ضلع کے گرورہ میں پی ڈی ایل سی ملازم بجلی کرنٹ لگ جانے سے فوت ہوا ۔بتایا جاتا ہے کہ محمد اسماعیل میر ساکن گالکل گرورہ پانچ بجے کے قریب گرورہ کرسکنگ پربجلی میٹر مرمت کرنے کے دوران بجلی تار کے ساتھ چھو جانے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا۔ اگرچہ فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا ہے۔
محمد اسماعیل میر عمر 55سال محکمہ بجلی میں پی ڈی ایل کیجول لیبر کام کررہا تھا اور ڈیوٹی کے دوران حادثے کا شکار ہوکر جان گنوایا ۔ادھرسری نگر کے نوگام علاقے میں ٹینگن بائی پاس کے نزدیک ایک گاڑی کی ٹکر سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تین اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔سرکاری حکام کے مطابق زخمی اہلکار سی آر پی ایف کی 148 بٹالین کی ڈی کمپنی سے وابستہ تھے اور جاری شری امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، جب ایک گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔حادثے کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر نوگام کے اْجالا سگنس اسپتال منتقل کیا گیا۔