کولگام// دمہال ہانجی پورہ کولگام ایک اور محکمہ بجلی کا عارضی ملازم ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران زخمی ہوا ۔عینی شاہدین کے مطابق منظور احمد ڈار ولد گل محمد اس وقت زخمی ہو گیاجب وہ ترسیلی لائن کی مرمت کر کے بجلی سپلائی بحال کر رہا تھا ۔اسی دوران اسے شدید جھٹکا لگ گیا جس کے نتیجے میں اس کو شدید چوٹیں آئیں ۔ اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال کولگام لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی حالت نازک دیکھ کر اسے میں ایس ایم ایچ ایس سرینگر منتقل کر دیا ۔اس واقعہ کے بعد ڈیلی ویجروں نے ڈی سی آفس کولگام کے احاطے میں احتجاج اور نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ قربانیاں دینے کے باوجود بھی انکے جائز مطالبات پورے نہیں کئے جاتے۔ الیکٹرک ایمپلائیز یونین کے صدر محمد شفیع بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ،سرکار ان کے جائز مسائل کی طرف غورکرے کیونکہ ابھی تک سینکڑوں ملازمین اپنی جانوں سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں اور کئی ایسے ہیں جو زخمی ہو کر گھر والوں کے رحم وکرم پر ہیں ۔