سرینگر // لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک ، جو3جولائی سے سرینگر سینٹرل جیل میںمقید تھے، کو رہا کردیا گیا ۔13 روز تک قید رکھنے کے بعد ملک کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔یاسین ملک کو 9 جولائی کے روز ضروری طبی تشخیص کیلئے سرینگر کے خیبر ہسپتال لایا گیا تھا۔3 جولائی کے روز انہیں بیماری کی حالت میں ہی گرفتار کیا گیا تھا۔