عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو بھی سرینگر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر مدعو کیا گیا تھا۔ محبوبہ مفتی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ یوم جمہوریہ پریڈ اور تقاریر سے بڑھ کر ہونا چاہیے۔ 15 اگست 1947نے ہمیں نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی دلائی، لیکن 26 جنوری 1950 نے ہمیں آزادی کے ساتھ اس آزادی کو جینے کا آئینی حق دیا جس میں خیالات اور مذہب کی آزادی کی ضمانت دی گئی، اور سب سے بڑھ کر ووٹ ڈالنے کا اختیار۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے آئین نے ان اقدار کے تحفظ کے لیے مضبوط ادارے بنائے۔ آج، ان میں سے بہت سے اداروں کو ہندوستان کے تصور کو کمزور کرنے کے لیے ہتھیار بنایا گیا ہے۔
حکمران جماعت انتخابی وعدوں کو پورا کرے:بخاری