جموں//جے اینڈکے فریڈم فائٹرس ایسوسی ایشن نے مادروطن کوانگریزوں سے آزادی دلانے کیلئے جانوں کی قربانی دینے والے مجاہدین کوخراج عقیدت پیش کیا۔ اس سلسلے میں فریڈم فائٹرس ایسوسی ایشن نے اشفاق اللہ خان کے یوم پیدائش کے موقعہ پر ڈوگرہ شوریاسمپارک امپھلامیں تنظیم کے چیئرمین ویدگنڈوترہ کی نگرانی میں تقریب کااہتمام کیا۔اس موقعہ پر مقررین نے اشفاق اللہ خان کی زندگی اورجدوجہدآزادی میں ان کے رول کواُجاگرکیا۔انہوں نے کہاکہ اشفاق اللہ خان رام پرشادبسمل کے دوست تھے اوردونوں شاعرہونے کے ساتھ اُردوشاعری کے ساتھ رغبت رکھتے تھے۔انہوں نے کہاکہ اشفاق اللہ خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرلوگوں میں جدوجہدآزادی کاجذبہ پیداکیا۔مقررین نے کہاکہ اشفاق اللہ خان 22 اکتوبر 1900 کوشاہ جہان پورمیں پیداہوئے اورانہیں 19 دسمبر 1927کوفیض آبادمیں انگریزوں نے پھانسی دی تھی۔وفیدگنڈوترہ ودیگرمقررین نے کہاکہ اشفاق اللہ خان ہندوستان سوشلسٹ ری پبلک ایسوسی ایشن اورنیتاجی کے ساتھ منسلک تھے۔اس دوران تقریب میں اشفاق اللہ خان کی تصویرپرپھول مالائیں چڑھاکرشاندارخراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران تقریب میں ایڈوکیٹ اے ایس کاظمی نائب صدرفریڈم فائٹرس ایسوسی ایشن مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر نیتاجی سبھاش چندربوس، چندرشیکھرآزاد،مہارانی لکشمی بائی،بھگت سنگھ، سکھدیواورراج گروکوبھی یادکیاگیا۔اس دوران تقریب میں راجیومہاجن نائب چیئرمین ،آرسی پوری صدر،کرنیل چندجنرل سیکریٹری ،برج مہرا ،راجندرسنگھ، کمل شرما نائب صدور،جے جے سنگھ سیکریٹری، سکھمندرسنگھ مینی (فائنانشل سیکریٹری ) ،گوربھ اورونودساہنی بھی موجودتھے۔