ڈوڈہ/ /پی ڈی پی کے ضلع صدر شیخ ناصر نے کہاکہ حلقہ اندروال کے دوردراز علاقہ جات میں لوگوںکی خستہ حالت کیلئے مقامی ایل اے کو ذمہ دار ہیںجنہیںلوگوں کو مستقبل میں جواب دیناچاہئے۔یہاں جاری بیان کے مطابق حلقہ اندروال کے کئی دوردراز علاقہ جات کے تفصیلی دورے کے دوران راہل تھل پنچائت کے نچھا گجر بستی میں لوگوں سے اپنے خطاب کے دوران شیخ ناصر نے ان باتوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس سے یہ عیاں ہے کہ مقامی ایل اے پوری طرح ناکام ہوا ہے۔ ناصر نے لوگوںسے اپیل کی کہ وہ پیوپیلز ڈیموکریٹک پارٹی کو مضبوط کریں کیونکہ یہی واحد جماعت ہے جو پسماندہ علاقوں کی بہتر تعمیر و ترقی کیلئے سنجیدہ ہے۔ اس موقعہ پر کانگریس سے وابستہ کئی سیاسی کارکنان نے شیخ ناصر کی قیادت میں پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔ شیر خان، جمال دین، محمد شفیع، چوہدری نذیر احمد، چوہدری محمد حسین، چوہدری محمد شفیع، محمد اسلم، چوہدری شوکت علی ، نوردین،خورشید احمد نے کئی ساتھیوں کے ہمراہ پی ڈی پی میں شامل ہوئے۔ ان سبھی کارکنان کا پارٹی میں شمولیت پر شیخ ناصر نے انہیں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی ہمیشہ سے ہی غریب عوام کی ہمدرد رہی ہے اور ان سبھی کا پارٹی میں شمولیت کرنے کو ایک بہترین فیصلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا گجر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افرادکا جوق در جوق پارٹی میں شامل ہونے سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ مقامی ایم ایل اے انکی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام ہوا ہے اور واحدپی ڈی پی ہی پسماندہ طبقہ کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔ دورے کے دوران پورن چند، حکم چند، راجندر کمار اور عبدالکبیر بھی شیخ ناصر کے ہمراہ تھے۔