واشنگٹن+ریو دی جنیریو+ نئی دہلی//دنیا کے متعدد ممالک میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضاف ہو رہا ہے اور دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 38441934 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 1091945 افراد کی موت ہوگئی ہے۔جان ہاپکینس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 38441934 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ان میں 1091945 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکہ میں اب تک 216858 افراد فوت ہوچکے ہیں، جہاں پر 7916118 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 67708 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں اب تک متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7307097 ہوگئی ہے۔ جمعرات کے روز مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے کل 812390 مریض موجود ہیں جبکہ اب تک 6383441 افراد اس مرض سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51.40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 1.51 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.32 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 23069 متاثرہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجنٹائنا میں کووڈ 19 سے 9.31 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جہاں 24،921 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کولمبیا میں 9.30 لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جہاں 28306 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسپین میں اب تک 9.08 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس کی زد میں آچکے ہیں اور 33413 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کورونا وائرس کی عالمی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور بڑھتا جارہا ہے، جہاں اب تک اس وائرس سے 8.53 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 33419 افراد فوت ہوچکے ہیں۔میکسیکو میں اب تک 8.30 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 84898 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ، فرانس میں اس کی زد میں 8.20 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جہاں 33058 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 6.96 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 18151 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 6.57 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 43245 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایران میں 5.13 لاکھ سے زائد افراد اس عالمی وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 29349 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔چلی میں کوروناوائرس سے 4.85 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 13415 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4.13 لاکھ کے پار ہوچکی ہے اور 10021 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد 3.82 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 5593 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 3.72 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 36289 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ابھی تک فلپائن میں کورونا وائرس سے 3.46 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6449 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 3.44 لاکھ کے پار ہوچکی ہے اور 12156 افراد فوت ہوگئے ہیں۔جرمنی میں اب تک اس مہلک وائرس سے 3.41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 9710 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 3.40 لاکھ سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 5108 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ ترکی میں اس عالمی وبا سے 3.40 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9014 افراد فوت ہوئے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 3.20 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 6614 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 12264، بیلجیئم میں 10278، کناڈا میں 9719، بولیویہ میں 8،377، نیدرلینڈ میں 6689، نیدرلینڈ میں 6077، سویڈن میں 5907، رومانیہ میں 5601، چین میں 3430، گوئٹے میں 3430، ہونڈوراس میں 2528 اور پناما میں 2519 افراد فوت ہوچکے ہیں۔یو این آئی۔