منڈی// ماہ رمضان کے پہلے جمتہ المبارک کے موقعہ پر منڈی کی تمام جامع مساجد میں علماء کرام نے اس ماہ مبارک کے حوالے سے خطاب میں یہ پیغام دیا کہ رمضان المبارک رب تعالی کی عظیم نعمت ہے – اس کا احترام کرنا ہر مسلمان پرفرض ہے ۔مرکزی جامع مسجد رضاے مصطفیٰ منڈی کے امام و خطیب مولانا سید امین شاہ گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کا پیغام عام ہے کہ اس ماہ میں رحمتوں کوحاصل کیاجائے اور بخش کرواکر جہنم سے چھٹکارہ پایاجائے – اس ماہ میں جہاں روزہ دار روزہ رکھ کر اپنے مالک و خالق کے حکم کی پابندی کرتا ہے وہی روزہ سے صبر و استقلال پیدا ہوتا ہے – اور ان لوگوں کی طرف انسان کا دھیان متوجہ ہوتا ہے – جنہیں کئی کئی دن تک بھوک مٹانے کے لیے ایک وقت کا کھانا بھی میسر نہیں ہوتا ہے – اسی لیے رمضان المبار ک میں جہاں روزہ کا حکم ہے وہیں غرباء و مساکین میں فطرانہ کے طور امداد کرنے کی بھی تلقین کی ہے – انہوں نے کہا اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے – جس پر عمل پیرا ہونا اور اپنی زندگیوں کو اسلامی نقوش میں ڈھالنا ہر ایک مسلمان عورت اور مرد کے لیے ضروری ہے – انہوں نے کشمیر کے حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت نہتے کشمیری عوام پر زیادتیوں کو بند کیا جائے اور مسئلہ کشمیر کا حل آپسی بات چیت سے ڈھونڈ نکالا جائے۔ کو ئی بھی بڑے سے بڑا مسئلہ بھی تشدد سے نہیں بات چیت ہی اس کا حل ممکن ہوگا – ان کے علاوہ نورانی جامع مسجد اعلی پیر کے امام و خطیب سید شاہد بخاری اور قاسمی جامع مسجد قاسمی مارکیٹ منڈی کے امام مولانا مفتی محمد شریف الحسن قاسمی نے بھی پوری امت مسلمہ کو ماہ رمضان کی قدر کی تلقین کرتے ہوے بد ن کے ہر اعضاء کا روزہ رکھنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے کہاکہ ایثار ہمدردی کے اس ماہ سے پورے سال کے لیے ذخیرہ ہدایت مانگنا چاہیئے – کسی بھی مانگنے والے کو رب دوجہاں خالی نہیں لوٹاتے ہیں اس موقہ پر جامع مسجد المصطفیٰ منڈی کے امام و خطیب مولانا سید اقرار حیدر نے خطاب کرتے ہوئے تمام امت مسلمہ کو اس مبارک ماہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مہینے میں انسان کے نفس کا تزکیہ ہوتا ہے اور انہوں نے کہاکہ روزہ انسان کے گناہوں سے پاک کرتا ہے ان کا کہنا تھا کہ روزہ دار کو چاہیے کہ وہ اس ماہ کی برکت سے اپنے قلوب کو منور کر کے اپنے معبود سے حقیقی معنوں میں پیروی کرے ۔بعد نماز جمعہ پوری امت مسلماں کی ہدایت اور ملک بھر کے ساتھ ساتھ خطہ کشمیر میں امن کے لیے خصوصی دعا کیں گئیں۔
پونچھ میں حسب روایت مساجدمیں نمازیوں کی چہل پہل
روزہ داروں کیلئے افطاری کے خصوصی انتظامات
حسین محتشم
ونچھ //ماہ مبارک رمضان کے دوران حسب روایت مساجد میںنمازیوں کی تعداد میں قدرے اضافہ نظر آرہاہے جس کی وجہ سے پونچھ کی تمام مساجد میں باقی مہینوں کی مناسبت کافی رونق دیکھی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اس مہینہ کے دوران مساجد کی انتظامیہ کمیٹیوں کی جانب سے روزہ داروں کے لئے ہر روزافطاری کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی ماہ مبارک رمضان کے دوران تمام مسجدوں میں پہلی رمضان سے ہی افطاری کروائی جارہی ہے۔ مرکزی جامعہ مسجد پونچھ میں سب سے زیادہ ہزاروں لوگوں کے لئے ہر روز کھانے پینے کا انتظام کیا جارہاہے۔ اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے امام و خطیب مفتی فاروق احمد مصباح نے کہا کہ روزہ داروں کو افطاری کرنے کا عظیم ثواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد میں افطاری کے لئے مقامی لوگوں ان کی انتظامیہ کمیٹی کا تعاون کرتے ہیں اور افطاری میں لوگوں کے سامنے کئی طتح کی لذیز غذائیں پیش کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تمام لوگوں کی تقفیقات میں اضافہ فرمائے۔ علی جامع مسجد پونچھ میں بھی انجمن جعفریہ کے زیر اہتمام افطاری پہلی رمضان المبارک سے شروع ہے جہاں مومنین کی جانب سے ہر رو زسینکڑوں روزہ داروں کو افطار کروائی جارہی ہے۔
روزہ داروں کوبہترسہولیات دستیاب کرائی جائیں
امام وخطیب جامع مسجدمینڈھرکی انتظامیہ سے اپیل
جا وید اقبال
مینڈھر// امام و خطیب جا مع مسجد مینڈھر مو لا نا محمدسلطان نقشبندی نے رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقعہ پر ہز ارو ں نما زیو ں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ما ہ رمضان میں ہر روزہ دار کی قد ر کی جائے ۔ انہو ں نے محکمہ بجلی کے ملا زمین اور محکمہ صحت عامہ کے ملا زمین سے مخاطب ہو تے ہوئے کہا کہ ما ہ رمضان میں لو گو ں کو بجلی اور پا نی کا معقو ل انتظام کیے جا ئے کیو نکہ ہم جب نما ز پڑ ھتے ہیں یا روزہ افطاراور سحر ی کے وقت اکثر و بیشتر بجلی کی غیر اعلا نیہ کٹو تی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے لو گو ں کو مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ متبر ک مہینے میں پانی سپلا ئی کی حالت خستہ ہے اور کئی جگہو ں پر لو گوں کو روزہ رکھ کر کئی کلو میٹر دور سے جا کر چشمہ سے پانی لا نا پڑ تا ہے ، جس کو لو گ گر می کے مہینے میں بر ادشت نہیں کر سکتے ہیں ۔ لہذا انہو ں نے محکمہ صحت عامہ اور محکمہ بجلی افسر ان سے اپیل کی ہے کہ ما ہ رمضان میں لو گو ں کو بجلی اور پانی کی معقو ل سپلا ئی فر اہم کی جائے تا کہ لو گو ں کو کسی بھی قسم کی پر یشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے۔