سرینگر//سماجی کارکن سید علی اصغر رضوی نے وادی کشمیر کے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے اور خاص طور پر منشیات کی لت اور دیگر جرائمسے دور رہنے کے لئے سائیکل ریس کااہتمام کیا۔یہ سیاحتی مقام گلمرگ تک اپنی نوعیت کی پہلی ریس ہے۔قومی اور بین الاقوامی سائیکل سواروں سمیت تیس کلومیٹر کی دوڑ میں43 سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔ریس کا آغاز ماگام سے کیاگیا۔ ان سائیکل سواروں کی جسمانی تندرستی کی تربیت مشہور فٹنس ماہر امتیاز ڈارنے دی تھی۔ سماجی کارکن سید علی اصغر رضوی نے کہا کہ نوجوان نسل کو غلط کاموں سے دور رکھنے کے لئے اس طرح کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔