مانو اسٹوڈنٹس یونین کی حلف برداری کا انعقاد

حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں آج طلبہ یونین2018-19 کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے کہا کہ وہ اپنی بحیثیت وائس چانسلر میعاد ختم ہونے سے پہلے طلبہ کے ہر جائز مطالبے کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر اسلم پرویز نے محمد فیضان، متعلم ایم سی اے ، صدر یونین کے علاوہ مستفیض شارق، متعلم ایم ٹیک(کمپیوٹر سائنس)، نائب صدر؛ محمد سعود ، متعلم ایم بی اے، معتمد؛ مبشر الاسلام، متعلم بی ایڈ، شریک معتمداور رضیہ پروین، متعلم بی ایڈ، خازن کے علاوہ اراکین عاملہ رومان صدیقہ چودھری متعلمہ ایم اے انگریزی رکن عاملہ اسکول برائے لسانیات، السنہ و ہندوستانیات؛ تبریز خان، متعلم بی ایس سی ، اسکول برائے سائنسس؛ شاہ نواز خان، ایم اے (جے ایم سی)، اسکول برائے ترسیل عامہ و صحافت؛ مستفیض الرحمن ، بی ایڈ، اسکول برائے تعلیم و تربیت؛ حسیب خان متعلم بی ٹیک، اسکول برائے کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی، سعیدہ عالم، متعلمہ ایم کام ، اسکول برائے کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ؛ مقصود عالم، ایم اے معاشیات، اسکول برائے فنون و سماجی علوم اور محمد نبیل شاد علی، رکن عاملہ پالی ٹیکنیک حیدرآباد کو حلف دلایا۔ پروفیسر سید نجم الحسن، چیف ریٹرننگ آفیسر ، نے انتخابات پر رپورٹ پیش کی اور عہدیداروں کو متعارف کروایا۔ ڈاکٹر شاہین شیخ، ڈپٹی ڈین، اسٹوڈنٹس نے کارروائی چلائی۔ ڈاکٹر بونتو کوٹیا، اسسٹنٹ ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر نے شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر شکیل احمد، پرو وائس چانسلر، ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار اور پروفیسر صدیقی محمد محمود، ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر بھی شہہ نشین پر موجود تھے۔ ایم ایڈ طالب علم دانش اقبال کی قرأت کلام پاک و ترجمانی سے جلسہ کا آغاز ہوا۔