عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
مالے//مالی کے ایک دیہات پر دہشت گرد حملے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے ۔ مقامی پریس کے مطابق، بعض نا معلوم مسلح افراد نے موپتی کے قریب ایک دیہات کے کھیتوں میں کام کرنے والوں پر فائرنگ کر دی ۔ اس واقعے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے ۔ برکینا فاسو ،مالی اور نائیجر پر مشتمل ساحیل نامی اس افریقی خطے میں دہشتگرد تنظیم القائدہ سے منسلک گروپ اور داعش کافی عرصے سے سرگرم عمل ہیں۔ادھر امریکہ میں دھماکہ خیز کیمیکل لے جانے والے ٹریلر میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست نیوجرسی میں پیش آیا جہاں ہائی وے پر ایک ٹریلر حادثہ کا شکار ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریلر دھماکہ خیز کیمیکل لے جا رہا تھا جو ہائی وے پر موجود ایک بیرئیر (رکاوٹ) سے ٹکرا گیا جس کے سبب دھماکے سے دیکھتے ہی دیکھتے ٹریلر میں آگ لگ گئی۔