ممبئی، //بینکوں کے ہزاروں کروڑ روپے کے غبن کے ملزم وجے مالیا کو ہفتہ کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب ممبئی کی اینٹی منی لانڈرنگ قانون (پی ایم ایل) کی خصوصی عدالت نے اسے بھگوڑا‘اقتصادی مجرم ’ قرار دیا۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد بینکوں کے نو ہزار کروڑ روپے کے مقروض مالیا کی اب املاک ضبط کی جا سکیں گی۔ ای ڈی نے خصوصی عدالت کے سامنے مالیا کو بھگوڑا اقتصادی مجرم قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد مالیا کا نام مفرور اقتصادی مجرم ایکٹ (ایف آئی او اے ) کے تحت پہلے مفرور اقتصادی مجرم کے طور پر درج ہوگیا ہے ۔ مالیا کے خلاف اب نئے اقتصادی جرائم قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ مالیا مارچ 2016 میں برطانیہ بھاگ گیا تھا۔ مالیا پر بینکوں کے نو ہزار کروڑ روپے کے قرض کا الزام ہے اور وہ ہندوستان میں مطلوب ہے ۔