حیدرآباد/عظمیٰ نیوزڈیسک/ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اردو میڈیم سے اعلیٰ پروفیشنل تعلیم کا ایک ایسا مرکز بن چکی ہے جو پچھلے پچیس برسوں کے دوران ہزاروں اردو میڈیم کے طلبہ کو روزگار سے جوڑنے میں کامیابی حاصل کرتی آرہی ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا ڈیپارٹمنٹ آف سوشیل ورک ایسا ہی ایک شعبہ جہاں کسی بھی مضمون میں گریجویشن کامیاب طلبہ ماسٹر آف سوشیل ورک میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ کسی بھی مضمون میں 45% نمبرات کے ساتھ گریجویشن کامیاب طلبہ جنھوں نے دسویں یا بارھویں یا گریجویشن میں اردو پڑھی ہو‘ وہ اس کورس میں داخلہ کے اہل ہیں۔ایم ایس ڈبلیو میں جملہ 40 سیٹیں دستیاب ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ manuu.edu.inسے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ایم ایس ڈبلیو میں آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ30؍ جون 2024ہے۔مزید تفصیلات کے لیے اس فون نمبر 9958222106 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔