جموں//مارے گئے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو مالی مدد دینے کے مقصد سے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے 28ایسے بچوں کے حق میں2.30لاکھ روپے کے وظائف منظور کئے۔ایک بیان کے مطابق یہ وظائف پولیس ایجوکیشن فنڈ سے منظور کئے گئے۔اس حکم کے مطابق فی کس2400روپے کی امداد مارے گئے پولیس اہلکاروں کے06بچوں کو دیئے جائیں گے جبکہ6000روپے فی کس 03بچوں کو فراہم کئے جائیں گے۔اسی طرح اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے19بچوں کو10000سے12000روپے کی امدادفی کس دی جائے گی۔