مارکیٹ ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں کی ڈپٹی مئیر کے ساتھ ملاقات

جموں // شہر کی مارکیٹ ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں نے یہاں پیر کے روز جموں میونسپل کارپویشن کی ڈپٹی مئیر ایڈوکیٹ پورنما شرما کے ساتھ ملاقات کی۔ ایک پریس بیان کے مطابق ایسو سی ایشن نے انہیں مطالبات کی ایک فہرست پیش کی اور انہیں کاروباری طبقہ کے در پیش مسائل حل کرنے کی درخواست کی۔مطالبات میں کمرشل علاقوں کی مناسب صفائی و ستھرائی،آٹو رکھشائوں کے کرایہ مقرر کرنا ،کاروباری علاقوں میں کھوکھوں کی اجازت دینا ۔دوکانداروں کے ناجائز تجاوزات کو ہٹانا ، غیر قانونی رہڑیوں کو اجازت نہ دی جائے خصوصاً راجندر بازار علاقہ میں ،معائینہ کے دوران ریہڑی لائسنس کا آئی ڈی کے ہمراہ چیکنگ کرنے،تمام کاروباری علاقوں جیسے کہ گمٹ بازار، کنک منڈی، ہری مارکیٹ،رگھو ناتھ بازار، پرانی منڈی میں رات کے دوران صفائی مہم کا اہتمام ،چوراہوں پر بورڈ نصب کرنا جن میںفاصلہ اور مندروں کی تفصیل تحریر کی گئی ہو،تاکہ عام لوگوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔ڈپٹی مئیر نے انہیں یقین دلایا کہ انکے جائز مطالبات فوری طور حل کئے جائیں گے اور اس سلسلہ میں متعلقہ افسروں کو موقعہ پر ہی ہدایات بھی جاری کئے گئے۔ ڈپٹی مئیر نے اس سلسلہ میں جے ایم سی کی انجینئرنگ ونگ کے اہلکاروں کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کیا۔جوائنٹ کمشنر جسپال سنگھ ،ایگزیکٹو انجینئر نیرج کھلر، اے ای ای آر کے کول ،جے ای و دیگر عملہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔