عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا نے مالی سال 2026-27کا آغاز مضبوط کارکردگی کے ساتھ کرتے ہوئے اپنی مارکیٹ شیئر میں اضافہ کر لیا ہے۔ کمپنی کا مارکیٹ شیئر 39 فیصد سے بڑھ کر 42 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔صنعتی اندازوں کے مطابق اپریل 2026 میں کمپنی نے 1,91,122 یونٹس کی ریکارڈ ملکی فروخت درج کی، جس کے نتیجے میں اس کی مارکیٹ شیئر میں تقریبا 3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔