سرینگر// جموں کشمیر حکومت نے دیوالی سے قبل ماحول دوست پٹاخوں کی فروخت و استعمال کی اجازت دیتے ہوئے تازہ رہنما خطوط جاری کئے۔ حکومت کی جانب سے منگل کو ایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی جس کے تحت ماحول دوست پٹاخوں کو دیوالی کے موقعہ پر استعمال کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹاخے رات8بجے سے10بجے تک پھوڑ ے کی اجازت ہوگی تاہم انکی فروخت دن بھر جاری رہے گی۔اس سے قبل اڈیسہ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے ایک آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے امسال دیوالی کے جشن کے دوران ماحول دوست (سبز پٹاخوں)کی فروخت اور استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ پٹاخوں کا استعمال اور خرید و فروخت کے دوران عدالت عظمیٰ اور گرین ٹریبونل کے متعلقہ احکامات کے علاوہ سرکاری احکامات کی پاسداری کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ بیرئم سالٹس،لیتھیم ،مرکزی،آرسینک اینٹو مونی جیسے نقصان دہ کیمیکل والے پٹاخوں پر جموں کشمیر میں پابندی ہوگی۔نوٹس میں پٹاخے پھوڑنے کے دوران آگ سے حفاظت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ضروی احتیاتی نکات بھی جاری کئے گئے۔