نئی دہلی//دہلی کی ہوا میں آلودگی بہت سنگین سطح تک پہنچ گئی ہے ۔سموگ کی بڑھتی ہوئی سطح نے پوری دہلی کودھند کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ریاست میں بڑھتے ہوئے سموگ کودیکھتے ہوئے، دہلی ہائی کورٹ نے ماحولیاتی وزارت کو ہدایت دی ہیںکہ وہ ہنگامی اجلاس کا آغاز کریں۔ اس کے علاوہ، عدالت نے اجلاس میں شامل ہونے کے لئے پڑوسی ریاستوں کے جنگل اور موسمیاتی سیکریٹریوں کواجلاس میں شامل ہونے کی ہدایت دی گئیں ہیں ۔عدالت نے تین دن کے اندر این سی آر کے ساتھ لگی ریاستوں کے چیفسیکریٹری اور آلودگی کنٹرول ایجنسیوں کو اس صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت دی ہیں ۔، عدالت نے مصنوعی بارشکے اختیارات پر بھی غور کرنے کو کہا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ پچھلی بارطاق جفت منصوبہ سے کافی اصلاح ہوئی تھی۔