جدہ //لیبیا کے سابق حکمران معمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیے گئے ہیں۔ لیبیا کی عدالت نے سیف الاسلام قذافی کو صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔سیف الاسلام نے گزشتہ ماہ انتخابی کمیشن کی جانب سے ان کی درخواست کو مسترد کیے جانے کے خلاف سبھا کی عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لیبیا کے الیکشن کمیشن نے سیف الاسلام قذافی کو 2015 میں جنگی جرائم کے الزامات سزائے یافتہ ہونے کی وجہ سے ان کا نام صدارتی انتخابات میں شامل اْمیدواروں کی فہرست سے خارج کردیا تھا۔خیال رہے کہ لیبیا کے پہلے براہ راست صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 24 دسمبرکو ہوگا۔