اوڑی//اوڑی کے لگامہ بازار میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سات کوینٹل اخروٹ کی گریاں چوری کی ایک واردات میں چرالی گئیں۔ اتوار کی صبح لگامہ اوڑی میں ایک تاجر نے اپنی دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے اور اسٹاک غائب پایا گیا۔ بشیر احمد نائک نامی اس تاجر نے بتایا کہ تقریباً سات کوینٹل اخروٹ گری جو کئی لاکھ روپئے مالیت کی ہیں ،کو چرالیا گیا ہے۔ بشیر احمدنے کہا کہ سٹاک ڈبوں میں رکھا گیاتھا۔ پولیس نے واقعہ کا جائزہ لیااور کیس درج کیا۔