عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر کے بڈشاہ پل سے کل شام دیر گئے اور لڑکے نے مبینہ طور دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی۔حکام نے بتایا کہ بدھ کی دیر شام سری نگر کے لال چوک علاقے میں بڈشاہ پل کے قریب ایک نامعلوم لڑکے نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس، ایس ڈی آر ایف اور ریور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔رات دریر گئے تک آپریشن جاری تھا ۔