راجوری//پشو و بھیڑ پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے کالا کوٹ میں کئی مقامات پر عوامی دربار منعقد کر کے لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے لوگوں کی سماجی و اقتصادی حالت میں بہتری لانے کیلئے کئی فلاحی سکیمیں شروع کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان سکیموں کو ریاست کے تمام خطوں میں ایک شفاف اور منصفانہ ڈھنگ سے عملایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ ترقیاتی عمل میں شامل ہو کر فلاحی سکیموں سے بھر پور استفادہ کریں ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ مختلف فلاحی سکیموں کی جانکاری لوگوں تک پہنچانے کیلئے بیداری کیمپوں کا انعقاد کریں ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت دیہی علاقوں کے لوگوں کے مسائل سے پوری طرح باخبر ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بہتر بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے اختراعی کوششیں جاری ہیں ۔