پٹنہ//راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے آج کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی 2018میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانا چاہتے ہیں لیکن اس مرتبہ کے الیکشن میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کا مرکز اور بہار میں صفایا ہونا طے ہے ۔ مسٹر یادو نے یہاں آر جے ڈی کی قومی عاملہ کی میٹنگ کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ مسٹر مودی 2018میں ہی لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کرانے کی تیاری میں ہیں۔ الیکشن 2018میں ہو یا 2019میں اب مرکز اور بہار میں پھر سے این ڈی اے کی حکومت بننے والی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن جب بھی ہوں انکی پارٹی پوری طرح سے تیار ہے ۔ آرجے ڈی صدر نے کہاکہ مسٹر مودی نے ملک کے لوگوں کو صرف دھوکہ دیا ہے ۔