غلام محمد +غلام نبی رینہ
سوپور/کنگن // سوپور کے ویر پنزی پورہ علاقے میںایک لوڈ کیرئیر آٹو گاڑی نالہ ننگلی میں گرنے کے بعد ایک المناک سڑک حادثے میں جس نے پورے علاقے میں صدمہ پہنچا دیا، ایک ڈرائیور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔متوفی کی شناخت طارق احمد بٹ ولد غلام قادر ساکن شیر کالونی سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد قریبی علاقوں سے مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی۔طارق احمد کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم، وہ داخلے کے فورا بعد ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ شیر کالونی سوپور کے ایک اور زخمی شخص کی شناخت اعزاز احمد کے نام سے کی گئی ہے جو اس وقت زیر علاج ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ادھر ٹھیون کنگن علاقے میں بدھ کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب لوگوں نے پاور کنال میں ایک عدم شناخت لاش کو دیکھا جس کے بعد لوگوں نے پولیس کو اس بارے میں اطلاع دی کنگن پولیس ایس ڈی آر ایف جائے موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پاور کنال سے باہر نکال کر قانونی لوازمات کے لئے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کنگن لے جایا گیا لاش کی شناخت سنجیت میردہا ولد بحارت میر دہا ساکن پٹنا جھارکھنڈ کے طور پر ہوئی ھے کنگن پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔