لولی یونیورسٹی جالندھرمیں داخلہ کا معاملہ

جالندھر // جموں و کشمیر سے ہر سال سینکڑوں طالب علم لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں داخلہ لیتے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی نے والدین کی مانگ پر جموں و کشمیر میں کونسلنگ سینٹر اوردفتر کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ طلاب کو یونیورسٹی کی طرف سے جاری مختلف پروگراموں کے بارے میں جانکاری فراہم ہوسکے۔ یونیورسٹی نے جموں ، سرینگر اور کٹھوعہ میں کونسلنگ سینٹر کھولے ہیں جو 25جولائی سے صبح نوبجے سے شام سات بجے تک کام کریں گے۔ یونیورسٹی نے طلاب کیلئے ایک ٹول فری نمبر 1800-102-4431 قائم کیا ہے جبکہ کسی بھی جانکاری کیلئے یونیورسٹی کی وئب سائٹ www.lpu.in پر جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو 1.5لاکھ روپے کی سکالرشب بھی دی جائے گی۔ اس موقع پر یونیورسٹی نے کہا کہ وہ لولی پروفیشنل یونیوسٹی میںداخلہ ملنے پر کافی خوش ہیں کیونکہ ہمیں یہاں بہترین سہولیات دستیاب ہیں۔