لندن میں علاج کے بعد وطن واپس لوٹے اکبرالدین اویسی۔ اب مل سکتی ہے نئی ذمہ داری

حیدرآباد//تلنگانہ اسمبلی میں مجلس اتحادالمسلمین کے فلور لیڈراکبرالدین اویسی لندن میں علاج کے بعد آج صبح حیدرآباد پہنچ گئے۔ جہاں شمس آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مجلسی کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیاتلنگانہ اسمبلی میں مجلس اتحادالمسلمین کے فلور لیڈراکبرالدین اویسی لندن میں علاج کے بعد آج صبح حیدرآباد پہنچ گئے۔ جہاں شمس آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مجلسی کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر حافظ انواراحمد اوردوسرے موجود تھے رمضان میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد علاج کے لئے مجلس کے فلور لیڈر لندن روانہ ہوئے تھے۔لندن میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی ملک اور بیرون ملک میں قاید مجلس کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے دعاوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ائیر پورٹ سے کاروں کے قافلے میں اکبرالدین اویسی اپنی رہائش گاہ روانہ ہوئے۔اکبرالدین اویسی کو جلدہی تلنگانہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکاعہدہ مل سکتاہے۔ کیوں کہ ریاست کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ارکان اسمبلی نے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی کو ٹی آرایس میں ضم کرنے کی اسپیکر اسمبلی سے اپیل کی تھی۔ جس کے بعد اسپیکراسمبلی نے کانگریس کو ٹی آرایس میں ضم کرنے کا اعلامیہ جاری کردیاتھا۔ جس کے بعد اب مجلس اتحادالمسلمین تلنگانہ اسمبلی میں ٹی آرایس کے بعد سب دوسری بری سیاسی جماعت بن گئی ہے اور اس لیے اکبرالدین اویسی کو تلنگانہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ مل سکتاہے۔ اس سلسلہ میں اسدالدین اویسی نے حال ہی میں کہا کہ وہ اکبرالدین اویسی کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دلانے کے لیے نمائندگی کریں گے۔