عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// لسجن سرینگر میں کل شام ایک نامعلوم خاتون کی لاش پراسرار حالات میں ملی۔معلوم ہوا ہے کہ لسجن میں لنک روڈٖ پر لوگوں نے یک نامعلوم خاتون کی لاش دیکھی اور اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کی۔متوفی کی شناخت کی جا رہی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔ادھرصنعت نگر علاقے میں ایک نیپالی شہری پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ حکام کے مطابق متوفی گھریلو ملازم کی حیثیت سے ایک مکان میں کام کر رہا تھا اور کل صبح اچانک مردہ حالت میں پایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائیاں شروع کر دیں۔ متوفی کی شناخت راجن سنگھ ولد نارو ج سنگھ ساکن نیپال کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔