پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے گائوں لسانہ میں جموں پونچھ شاہرا ہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ دو مخالف سمتوں سے آ رہی گاڑیوں کی آپسی ٹکر ہونے کی وجہ سے پیش آیا ۔دونوں گاڑیوں پر سوار افراد میں سے چار کو شدیدی چوٹیں آئیں جن کو پہلے سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ پہنچایاگیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد دو افراد جن کو زیادہ چوٹیں آئیں تھی کو ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیاگیا ۔ڈاکٹروں کے مطابق سبھی زخمی خطرے سے باہر ہیں۔