سرینگر// کرگل لیڈروں نے جمعرات کو مرکز سے اپیل کی ہے کہ وہ نو تشکیل شد مرکزی زیر انتظام خطے کو مکمل ریاست کا درجہ فراہم کرے اور ساتھ ہی آئین کے دفعہ370 کی خصوصی حیثیت کو بھی بحالی کرے۔ مرکز نے 5 اگست ، 2019 کو ، آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا تھا ، جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دی تھی ، اور جموں و کشمیر ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام خطوں جموں کشمیر کو اسمبلی کے ساتھ اور لداخ کو بغیر اسمبلی تقسیم کیا تھا۔ کرگل کے لیڈراںنے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی سے بات چیت کی ، اور یہ بات وزیر اعظم نریندر مودی کی جموں و کشمیر کے 14 سیاسی لیڈروں سے ملاقات کے ایک ہفتہ بعد کی ہے۔24 جون کے اجلاس کے دوران ، مرکزی قیادت جموں و کشمیر حد بندی ، انتخابات اور پھر ریاست کی بحالی کے لئے ایک نقشہ راہ لے کر آئی۔کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے لیڈراصغر علی کربلائی نے کہا کہ انہوں نے ریڈی کو آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کی بحالی کی ضرورت اور لداخ کے لئے مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنیکا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر سے ا ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات کی اور کہا کہ امید ہے کہ ان کے مطالبات پر آئندہ بھی مزید ملاقاتیں ہوں گی۔ایک اور لیڈرقمر علی آخون نے کہا کہ وہ لداخ کو مرکزی زیر انتظام خطے کی تشکیل کے خلاف ہیں اور لداخ کے لئے ریاست کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ’’ہم نے ترقیاتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔‘‘وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر نے کرگل لیڈروں نے صبر کے ساتھ انکی بات چیت پر غور کیا۔وفد کے ممبر زیادہ تر کرگل کے علاقے سے تھے۔