حیدرآباد// مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر انچارج پروفیسر ایوب خان نے طلبہ، اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کے اراکین کی ذہنی صحت پر نظر رکھنے، اس کا تجزیہ کرنے اور فلاح و بہبود کے اقدامات تجویز کرنے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی کووڈ 19 اور لاک ڈائون کے باعث طلبہ اور عملہ کو درپیش امکانی مسائل جیسے ذہنی تنائو، افسردگی سے نمٹنے میں مدد کرے گی۔ اس سلسلہ میں کمیٹی کا 9 اپریل کو اجلاس منعقد ہوا۔ اس میں لاک ڈائون کی صورت حال اور طلبہ،اساتذہ اور ارکان عملہ پر اس کے نفسیاتی اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت پر عمل آوری بھی کی گئی۔پروفیسر علیم اشرف جائسی، (ڈین بہبودی طلبہ) اس کمیٹی کے صدر نشین ہیں۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے مختلف شہروں میں واقع دیگر کیمپسوں میں بھی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔