عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کو 10 نومبر کو لال قلعہ دھماکہ کیس کے ایک ملزم ڈاکٹر بلال نصیر ملہ کو 16 جنوری تک 13 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا۔نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)نے ملہ کو 26 دسمبر کو دی گئی 8ن کی این آئی اے حراست کی میعاد ختم ہونے پر ہفتہ کو سخت سیکورٹی کے درمیان پٹیالہ ہائوس کورٹ میں پیش کیا۔ملزم کو پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انجو بجاج چاندنا کے سامنے پیش کیا گیا، جنہوں نے ملہ کو 16 جنوری تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔این آئی اے نے ملہ کو 9 دسمبر کو دہلی میں گرفتار کیا اور اسے سازش کا اہم ملزم قرار دیا۔این آئی اے کی تحقیقات کے مطابق، ملہ نے جان بوجھ کر ڈاکٹر عمر النبی، خودکش حملہ آور کو لاجسٹک مدد فراہم کی۔ایجنسی نے 9 دسمبر کو کہا کہ ملہ پر حملے سے متعلق ثبوتوں کو تباہ کرنے کا بھی الزام ہے۔این آئی اے نے اس معاملے میں اب تک9 لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں تین ڈاکٹروں مزمل گنائی، عدیل راتھر اور شاہین سعید اور مولوی عرفان احمد وگے نامی ایک مذہبی مبلغ شامل ہیں۔دیگر پانچ افراد میں ملہ، عامر رشید، سویاب، جاسر بلال وانی عرف دانش اور یاسر احمد ڈار شامل ہیں۔