عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے شوپیان اور پلوامہ اضلاع میں دہلی کے لال قلعہ کے قریب 10 نومبر کو ہوئے دھماکے کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر تلاشی لی۔ حکام نے بتایاکہ پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے این آئی اے کے اہلکاروں نے ایک ملزم یاسر احمد ڈار کو تلاشی کے لیے اپنے ساتھ لایا۔ احمد کو “وائٹ کالر” دہشت گردی کے ماڈیول کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔عہدیداروں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں شوپیان کے پادپاون علاقے اور پلوامہ کے پانپور علاقے میں تلاشی کارروائی کی ۔یہ تلاشیاں کیس کے نویں ملزم ڈار کے کہنے پر کی گئیں، جس نے تفتیش کاروں کو ان علاقوں میں کچھ ٹھکانوں کے بارے میں بتایا تھا۔