عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو فرید آباد کے رہائشی، جن پر لال قلعہ کے بمبار عمر النبی کو پناہ دینے کے الزام میں ہے، اوربارہمولہ کے رہنے والے ڈاکٹر نصیر بلال ملہ کی این آئی اے کی تحویل میں مزید چار دن کی توسیع کر دی ۔جانچ ایجنسی نے 5 دسمبر کو دی گئی سابقہ 10 دن کی تحویل کی میعاد ختم ہونے پر جمعہ کو سخت سیکورٹی کے درمیان سویاب کو پٹیالہ ہائوس کورٹ میں پیش کیا۔نصیر کو اس کی سات دن کی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے)کی حراست کی میعاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا جو 9 دسمبر کو دی گئی تھی۔ملزمان کو پرنسپل اینڈ سیشن جج انجو بجاج چاندنا کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے تحقیقاتی ایجنسی کو سویاب اور نصیر سے مزید چار دن کے لیے اپنی تحویل میں رکھنے کی اجازت دی۔