جموں//سیکریٹری قانون اَچل سیٹھی نے جموں و کشمیر میں قانونی چارہ جوئی اصلاحات اور قانونی چارہ جوئی کی مؤثر نگرانی کے سلسلے میں مختلف آرگنائزیشنوں میں تعینات تمام لأ اَفسروں کے ساتھ سول سیکریٹریٹ میں میٹنگ منعقد کی۔حال ہی میں انتظامی کونسل نے جموں و کشمیر کے وسطی خطے میں قانونی چارہ جوئی اصلاحات متعارف کرنے کے لئے محکمہ قانون ، اِنصاف اور پارلیمانی امور کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔سیکرٹری قانون نے افسران سے کہا کہ ِانتظامی کونسل کو فیصلے کے حوالے سے محکمہ قانون نے مختلف احکامات جاری کئے ہیں جو محکمہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں جس میں مختلف محکموں میں تعینات لأ اَفسران کے رول اور ذمہ داریاں (سرکاری وکیل) ، ڈائریکٹر قانونی چارہ جوئی جموں / کشمیر اور ہر محکمہ میں انچارج آفیسر (قانونی چارہ جوئی) کی تقرری کو سرکاری قانونی چارہ جوئی سے نمٹنے کے لئے وسیع پیمانے پر تجویز کیا گیا ہے۔سرکار کے احکامات پر سختی سے عمل کرنے کیلئے تمام لأ اَفسران کو ارسال کی گئیں۔سیکریٹری قانون نے قانونی چارہ جوئی اصلاحات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مختلف اقدامات تجویز کئے جو قانونی چارہ جوئی کی نگرانی کے نظام کی بہتری میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔اُنہوں نے اَفسران کو ویب پر مبنی پلیٹ فارم متعارف کرنے کے لئے بھی کہا جسے محکمہ نے مختلف مراحل پر مقدمات کی مؤثر نگرانی کے لئے پیش کیا ہے۔سیکریٹری نے اپنے اختتامی کلمات میں لأفسروں کی زیر التوأ قانونی چارہ جوئی میں حکومت کے مفاد کو تحفظ فراہم کرنے میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔میٹنگ میں محکمہ قانون کے سینئر اَفسران کے علاوہ مختلف محکموں میں تعینات لأاَفسران بھی موجود تھے۔