یواین آئی
نئی دہلی// وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے کہا ہے کہ کسی ملک کی سلامتی کی مضبوطی نہ صرف اس کی فوجی طاقت میں ہے بلکہ ثقافتی وراثت کو طاقت کے ذریعہ استعمال کرنے کی صلاحیت میں بھی ہے۔وزارت دفاع نے منگل کو جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا کہ ‘پروجیکٹ ادبھاو’ کے ایک حصے کے طور پر آج یہاں نیشنل میوزیم میں ‘ہندوستانی اسٹریٹجک ثقافت کے تاریخی نمونوں’ پر ایک سیمینار اور نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ اس تقریب میں ’ہندوستانی فوجی نظام کا ارتقاء ، جنگ اور قدیم دور سے آزادی تک اسٹریٹجک نظریات‘ کے موضوع پر ایک نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ اس کے علاوہ ’ادبھو سنکلن ‘ اور ’آلہا اْدل – بیلاڈرینڈیشن آف ویسٹرن اترپردیش‘ کے نام سے ایک کتاب کا بھی اجرا کیا گیا۔وزیر مملکت برائے دفاع نے اپنے خطاب میں ہندوستانی فوج اور یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا (یو ایس آئی) کی ‘پروجیکٹ ادبھاو’ پہل کی تعریف کی۔ اس اقدام کا مقصد ملک کی قدیم تحریروں اور زبانی روایات کو تلاش کرنا ہے تاکہ ملک کی قدیم ثقافت میں انمول علم کو دریافت کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی منظر نامہ مسلسل تبدیل ہو رہا ہے،۔