عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//بی جے پی ضلع سری نگر نے جاری پنڈت دین دیال اپادھیائے پرشکشن مہابھیان-2026 کے ایک حصے کے طور پر چرچ لین، سری نگر میں ایک ضلعی سطح کے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا۔اشوک کول، جنرل سکریٹری (تنظیم) جے اینڈ کے بی جے پی نے “وچار پریوار” کے عنوان پر سیشن سے خطاب کیا۔ جے کے وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی اور دیگرلیدڑ بھی اس موقعہ پرموجود تھے۔
اشوک کول نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی طاقت اس کے نظریہ، وقف کیڈر، اور قوم کی تعمیر کے عزم میں مضمر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وچار پریوار محض ایک تنظیمی ڈھانچہ نہیں ہے بلکہ ایک اجتماعی قوت ہے جو ایک مضبوط، خود انحصاری اور ثقافتی طور پر متحرک ہندوستان کے وژن کی سمت کام کر رہی ہے۔کول نے کہا کہ بی جے پی کارکنوں کو پارٹی کے نظریہ اور اقدار میں مضبوطی سے جڑے رہنا چاہئے اور عوامی خدشات کو دور کرنے کے لئے معاشرے کے ساتھ سرگرم عمل رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط کرنے اور عوام کی موثر خدمت کے لیے نظریاتی واضح اور نظم و ضبط کے ساتھ تنظیمی کام ضروری ہے۔پنڈت دین دیال اپادھیائے کے فلسفے کا حوالہ دیتے ہوئے کول نے کہا کہ انٹیگرل ہیومنزم کا تصور بی جے پی کی پالیسیوں اور گورننس ماڈل کی رہنمائی کرتا ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ان نظریات کا مطالعہ کریں اور عوام میں ان کی تشہیر کریں اور سماج کے آخری فرد کی ترقی کے انتودیا کے وڑن کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔