محمد تسکین
بانہال// ہفتے کے روز جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مسافر ٹریفک کو دو طرفہ طور جبکہ مال بردار گاڑیوں کو جموں سے وادی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت تھی۔ ہفتے کی دوپہر سے قصبہ بانہال سمیت بانہال اور رامسو کے درمیان کئی مقامات ہر ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت سست روی کا شکار ہوگئی اور مسافروں کو اپنی اپنی منزلوں کو پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر معمول کا ٹریفک جاری ہے اور تاہم کئی مقامات پر ٹریفک کی نقل و حمل سست رفتار رہی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر واقع بانہالی کے کھارپورہ علاقے میں نیم فوجی دستوں کے ایک ٹرک کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے بانہال قصبہ کے آر پار ٹریفک کی نقل و حرکت کچھ وقت کیلئے ٹہر گئی تاہم بعد میں اُسے معمول کے مطابق بحال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے چوک اور قصبہ بانہال کے درمیان بھی ٹریفک کی ٹریفک کی آمدورفت سست رو رہی تاہم شام ہونے سے پہلے اس پر قابو پایا گیا تھا۔ اس دوران جمعہ کے روز ہوئی بارشوں کی وجہ سے رام بن اور بانہال کے علاقوں میں لوگوں کو گرمی کی شدت سے راحت نصیب ہوئی ہے اور ہفتے کی صبح سے کھلی دھوپ دوپہر بعد سے بادلوں کے نیچے آگئی۔ شام ساڑھے پانچ بجے تک مطلع ابر آلود رہا اور دھوپ کی تپش سے لوگوں کو راحت ملی تاہم ہفتے کی شام سے بانہال اور رام بن میں ہلکی ہلکی بارشوں کا تازہ سلسلہ شروع ہوا۔ اس دوران آخری خبریں آنے تک شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بلا خلل جاری تھی۔
قومی شاہراہ پر ٹریفک آمد روفت جاری | بانہال اور رامسو کے درمیان ٹریفک جام لگا رہا
